الانصار فاؤنڈيشن ايك تعارف
الانصار فاؤنڈيشن ، ہٹوا بازار ضلع بستى ،يوپى انڈيا كے نوجوان بچوں كى ايك تنظيم ہے، جو گاؤں كے بچوں كى تعليمى حالت كو سدھارنے، اور گاؤں كے ليے ضرورى وسائل فراہم كرنے، اور گاؤں كے غريب لوگوں كى مدد كے ليے بنائى گئى ہے۔
اس تنظيم كى شروعات لاك ڈاؤن كے زمانے ميں 2020ميں ہوئى، اس كا سبب يہ تھا كہ گاؤں كے كچھ دردمند نوجوانوں كو لاك ڈاؤن ميں گاؤں كے غريب اور نادار لوگوں كى حالت ديكھى نہيں گئى، اور ان كے دلوں ميں غريب لوگوں كى مدد كا جذبہ تو پہلے سے تھا ہى، اور وہ اپنے طور پر مدد بھى كرتے تھے، ليكن لاك ڈاؤن ميں لوگوں كى پريشانى نے ان كے دلوں كو جھنجھوڑ كر ركھ ديا، اور ان سب نے يہ فيصلہ كيا كہ اكا دكا مدد سے ہم گاؤں كے ليے كوئى بڑا كام نہيں كر سكتے، گاؤں كے ليے بڑے پيمانے پر كام كے ليے ہميں اجتماعى مدد كى ضرورت ہے ، اور اسى نيك مقصد كے پيشِ نظر الانصار فاؤنڈيشن قيام عمل ميں آيا۔
نوجوانوں كى خلوص نيت اور نيك جذبے كى وجہ سے اب يہ تنظيم كسى تعارف كى محتاج نہيں ہے ، گاؤں كا ہر چھوٹا بڑا اس سے بخوبى واقف ہے، گاؤں كے بے شمار غريب لوگوں كى اس تنظيم سے مدد كى جا چكى ہے، مستقبل ميں اس كے بہت عزائم ہيں، جو ان شاء الله ان نو جوان بچوں كى مدد سے پورے ہوں گے، الله تعالى اس تنظيم كو نظرِبد سے بچائے، اس كے تمام ممبران كو خلوص نيت سے كام كرنے كى توفيق دے۔